اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبے مارب کے علاقے حریب القرامیش پر وحشیانہ بمباری کرکے 24 نہتے یمنییوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے افواج روزانہ کے بنیاد پر یمن کے رہائشی علاقوں کو نہایت وحشیانہ طریقے سے نشانہ بنارہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہید ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو زبردست شکست کا سامنا ہے۔
یمن پر تین سالوں سے جاری جنگ میں ریاض ابھی تک کامیاب نہیں ہوا ہے لیکن ریاض کے جنگی اتحاد نے یمنی عوام کےقتل عام اوراسکے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
یمن کے اسپتال، فیکٹریاں اوردیگر اہم تنصیبات مسلسل سعودی بمباری کی زد میں ہے ڈاکٹر سرکاری ملازمین ایک عرصے سے تنخواہوں سے محروم ہیں غذایت اورحفظان صحت کی کمی کی وجہ سے مشرق وسطیٰ علاقے کا غریب ترین ملک میں بہت سی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔
یمن میں جو انسانی المیہ پھوٹ پڑا ہے دنیا نے اس کا مشاہدہ گذشتہ 50 سالوں کےدوران نہیں کیا ہے۔
یمن عرب دنیا کا طویل عرصے سے ایک ایسا غریب ترین ملک رہا ہے جو تنازعات وجنگوں کا شکار رہاہے لیکن سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ جو مارچ 2015 ءمیں شروع ہوئی اپنے مقاصد واہداف حاصل کرنے میں پوری طرح ناکام رہی۔
یمنی میں انسانی حقوق کی فعال تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی اتحاد کے فضائی حملوں میں یمن کا بنیاد ڈھانچہ خاصکر اہم بندرگاہیں ،اہم پل ،اسپتال ،طبعی مراکز ،نجی وغیر نجی فیکٹریاں پوری طرح تباہ ہوگئی ہیں۔
خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲